مارک باؤچر نے اظہر محمود کی تقرری کو بہترین فیصلہ قرار دے دیا

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 13 اپريل 2024
کرکٹرز ان کی صلاحیتوں اور تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں، سابق جنوبی افریقی کرکٹر۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

کرکٹرز ان کی صلاحیتوں اور تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں، سابق جنوبی افریقی کرکٹر۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

لاہور: مارک باؤچر نے اظہر محمود کی بطور ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم تقرری کو بہترین فیصلہ قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں سابق جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ اظہر ڈھلتی عمر میں بھی سپر فٹ اور پوری رفتار سے بولنگ کرتے ہیں،میں نے انھیں بیٹرز اور وکٹ کیپرز کو طویل پریکٹس سیشنز کرواتے ہوئے دیکھا ہے،وہ سیم اور سوئنگ بولنگ کا بڑا علم رکھتے ہیں، کوئی بھی ٹیم ان کو اپنے ڈریسنگ روم میں دیکھنا چاہے گی، سرے کاؤنٹی کو ان کی کمی محسوس ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اظہرمحمود کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کا اچھا فیصلہ کیا، کرکٹرز ان کی صلاحیتوں اور تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔