بریڈمین کا آبائی گھر 3 ملین ڈالر میں فروخت کے لیے پیش

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 13 اپريل 2024
چار بیڈروم سے آراستہ اس پراپرٹی کے لیے رواں ہفتے ہی بولیاں سامنے آسکتی ہیں۔ فوٹو: آئی آر

چار بیڈروم سے آراستہ اس پراپرٹی کے لیے رواں ہفتے ہی بولیاں سامنے آسکتی ہیں۔ فوٹو: آئی آر

سڈنی: لیجنڈری اسٹار کرکٹر سر ڈان بریڈمین کا آبائی گھر 3 ملین ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔

سر ڈان بریڈمین کے بچپن کاگھر 3 ملین ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کر دیاگیا، اس کے بیک یارڈ میں عظیم بیٹسمین نے کھیل کے رموز سیکھے تھے، یہ گھر سدرن ہائی لینڈ میں واقع ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں 99.94 کی حیران کن اوسط رکھنے والے بریڈمین بچپن میں اس گھر پر گالف بال کے ساتھ کھیلتے تھے، وہ سنگل اسٹمپ کے ساتھ پریکٹس کیا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے انتخاب پر محمد حفیظ نے معنی خیز پیغام جاری کر دیا

چار بیڈروم سے آراستہ اس پراپرٹی کے لیے رواں ہفتے ہی بولیاں سامنے آسکتی ہیں، پراپرٹی ماہرین کے مطابق اس کی مالیت 2.95 ملین سے 3.1 ملین ڈالر تک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔