کمسن بچی سے ناروا سلوک کی ویڈیو وائرل اے ایس ایف کی واقعے پر معذرت

کچھ عناصر نے اس پرانے واقعہ کو فورسز اور افواج پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے پھیلایا، اے ایس ایف


Staff Reporter April 13, 2024
فوٹو: ویڈیو گریب

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے جناح ٹرمینل پر کمسن بچی کے ساتھ غیرشائستہ رویے پر اس کے اہل خانہ سے معذرت کرلی۔

سوشل میڈیا پرکراچی ایئرپورٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک بچی اپنے والد کو دیکھ کر بے ساختہ ان کی طرف لپکتی ہے، انٹری پر موجود اہلکار اس کو بالوں سے پکڑ کر روکتا ہے اور وہ نیچے گرجاتی ہے۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ وہ بطور ادارہ بچی کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار اور دل آزاری پر معذرت کرتے ہہیں، ساتھ اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ مستقبل میں ایسا کوئی اورواقعہ کبھی رونما نہ ہو۔

اے ایس ایف کے مطابق یہ پرانی ویڈیوہے جس پر سخت محکمانہ تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہےاوراس عمل کے مرتکب اہل کار کو قانون کے مطابق کڑی سزا دی جا چکی ہے۔

اے ایس ایف پاکستان آرمی ایکٹ کے تابع ایک منظم فورس ہے جس کے اہل کاراپنے فرائض منصبی ثابت قدمی اورخوش خلقی سے انجام دیتے ہیں جہاں بھی کوئی کوتاہی سامنے آتی ہے اسی وقت اس کا تدارک کیا جاتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ عناصر نے اس پُرانے واقعہ کو بدنیتی سے جان بوجھ کر نئے سرے سے فورسز اور افواج پاکِستان کو بدنام کرنے کی غرض سے پھیلایا جوایک سازش ہے، ایئرپورٹ سیکورٹی فورس میں افواج پاکستان کی طرز پر احتساب کا بلا تخصیص کڑا نِظام رائج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں