منشیات فروشوں کے دن گنے جا چکے ہیں شرجیل میمن
مختلف اضلاع سے مزید 56 منشات گرفتار، بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن، آئس، شراب اور مضر صحت گٹکا برآمد
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے دن گنے جا چکے ہیں، حکومت سندھ نے صوبے کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔
ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ منشیات کے خلاف پولیس اور ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کے جوانوں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ منشیات فروش ہماری نئی نسل کی نسوں میں زہر گھول رہے ہیں، ان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، منشیات سے پاک معاشرے کے لئے زندگی کے تمام مکاتب فکر کو آگے آنا ہوگا۔
شرجیل میمن کی ہدایت ہر مختلف اضلاع میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران مزید 56 منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا جن سے 10 کلوگرام چرس، 28 گرام ہیروئن، 5 گرام آئس، 1036 لیٹر دیسی شراب اور مضر صحت گٹکا برآمد کیا گیا۔
بدین کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں 27 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔ ضلع دادو کی پولیس نے ایک خاتون سمیت 29 منشیات فروش ملزمان کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے 5720 گرام چرس، 21 لیٹر دیسی شراب، 28 گرام ہیروئن، 5 گرام آئس اور 6000 گرام مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا گیا۔