کراچی گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے چھت اور دیواروں پر دراڑیں پڑ گئیں

آسمانی بجلی گرنے کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایس ایچ او منگھوپیر


Staff Reporter April 14, 2024
گھر پر آسمانی بجلی گرنے کے بعد کا منظر۔ فوٹو : اسکرین گریب

نیا ناظم آباد میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث گھر کی چھت اور دیواروں پر دراڑیں پڑ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو شہر میں ہونے والی بارش کے دوران نیا ناظم آباد میں رہائش پذیر فیروز الدین نامی شہری کے گھر پر آسمانی بجلی گرگئی جس کے باعث گھر کوجزوی نقصان پہنچا۔

آسمانی بجلی گرنے سے گھر کی چھت اور دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں اور بادلوں میں خوفناک دھماکے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

ایس ایچ او منگھوپیر سرفراز اعوان کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے باعث گھر کے چھجے کو نقصان پہنچا اور گھر میں لگے بجلی کے 2 میٹر گر گئے، آسمانی بجلی گرنے کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں