کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی عہدیدار سے ڈاکو پرس چھین کر فرار

چھینا جھپٹی کی واردات کی دل دہلا دینے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی


Staff Reporter April 14, 2024
چھینا جھپٹی کی واردات کی دل دہلا دینے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ناظم آباد ملٹی چوک کے قریب بزرگ خاتون سے ڈاکو پرس چھین کر فرار ہوگیا،بزرگ خاتون سے ڈاکو کی چھینا جھپٹی کی واردات کی دل دہلا دینے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

بزرگ خاتون جیسے ہی گھر کے قریب پہنچی تو موٹر سائیکل سوارڈاکو بزرگ خاتون کے پرس پر جھپٹا مار دیتا ہے ڈاکو کے بیگ چھیننے کے دوران خاتون سر کے بل زمین پرگر جاتی ہیں ،خاتون کا سر زمین پر لگنے کے باعث وہ بے ہوش ہو گئیں، متاثرہ بزرگ خاتون سابق جیل سپرنٹنڈنٹ کی بھانجی اور ایم کیو ایم پاکستان کی اہم عہدے دار بھی ہیں۔

فوٹیج میں بزرگ خاتون کو گلی سے گزرتے ہوئے جبکہ موٹرسائیکل سوارڈاکو کو پہلے گلی کے دو چکرلگاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ بزرگ خاتون جیسے ہی گھر کے قریب پہنچیں تو موٹر سائیکل سوارڈاکو بزرگ خاتون کے پرس پر جھپٹا مار دیتا ہے۔

ڈاکو بیگ چھین کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔ خاتون کو گلی میں موجود لوگوں نے بے ہوشی کی حالت میں اٹھا کر اسپتال منتقل کیا ۔ ان کے سر اور کہنی پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔

بزرگ کی شناخت شاہینہ سہیل کے نام سے کی گئی جو سابق جیل سپرنٹنڈنٹ جمیل احمد صدیقی کی بھانجی اور ایم کیو ایم پاکستان کی اہم عہدے دار بھی ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق واقعہ ہفتے کی شام پیش آیا جس کے بعد سے پولیس متاثرہ خاتون سے رابطے میں ہے اور کوشش کر رہی ہے کہ جلد از جلد واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر ملوث ملزم کو گرفتار کیا جاسکے ۔

[video width="848" height="382" mp4="https://c.express.pk/2024/04/whatsapp-video-2024-04-14-at-5.08.23-pm-1713096659.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں