سونا مزید مہنگا ہوگیا، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسٹاف رپورٹر  منگل 16 اپريل 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 2 ہزار 391 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کے روز سونے کی قیمتوں میں 2400 روپے فی تولہ کا اضافہ ہونےسے نئی قیمت 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 57 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار77 روپے کی سطح پر آ گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔