نیوزی لینڈ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی کمی ضرور محسوس ہوگی، مارک چیمپمین

ذوالفقار بیگ  منگل 16 اپريل 2024
پاکستان مضبوط اور اپنی کنڈیشنر میں خطرناک ٹیم ہے، کیوی کرکٹر (فوٹو: فائل)

پاکستان مضبوط اور اپنی کنڈیشنر میں خطرناک ٹیم ہے، کیوی کرکٹر (فوٹو: فائل)

 راولپنڈی: پاکستان کا دورہ کرنیوالی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مارک چیمپمین نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی کمی ضرور محسوس ہوگی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کے لیے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہوتی ہے، نیوزی لینڈ کے چند نئے کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین پرفارمینس دی، امید کرتے ہیں کہ گزشتہ سال کی طرح اچھی سیریز ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مضبوط اور اپنی کنڈیشنر میں خطرناک ٹیم ہے، محمدعامر ایک کوالٹی بولر ہیں ان کی واپسی خوش آئند ہے، فاسٹ بولنگ کا ٹیلنٹ پاکستان کے پاس ہمیشہ ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔