رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا

عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا


April 19, 2024
(فوٹو فائل)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم کو عمر قید بامشقت کی سزا سنادی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سزا مقتولہ کی بوڑھی والدہ کی موجودگی میں سنائی گئی۔ عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک سال جیل میں گزارنا ہوگا۔

ملزم کیخلاف 7 گواہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ میڈیکل رپورٹس سے بھی ملزم کے خلاف الزام ثابت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ دسمبر 2021 میں پیش آیا تھا۔ ملزم نے رشتے سے انکار کرنے پر مقتولہ کے گھر آکر اس پر تیزاب پھینکا۔

تیزاب پھینکنے سے مقتولہ کا چہرہ اور جسم جھلس گیا تھا۔ چند دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد مقتولہ دم توڑ گئی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ محمود آباد میں درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں