مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا

مانیٹرنگ ڈیسک  ہفتہ 20 اپريل 2024
اسٹاک مارکیٹس میں بھی محتاط لین دین ہو رہا ہے—فوٹو: فائل

اسٹاک مارکیٹس میں بھی محتاط لین دین ہو رہا ہے—فوٹو: فائل

لندن: مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا ہوگیا۔

مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ جمعہ کے روز تھوڑی سی کمی کے بعد قیمتیں پھر بڑھ گئیں۔

خام تیل 3ڈالر فی بیرل تک مہنگا ہوگیا۔ لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 87 ڈالر 25 سینٹ بیرل تک پہنچ گئی۔ امریکی خام تیل کے سودے 82 ڈالر 96 سینٹ بیرل تک پہنچ گئے۔ اسٹاک مارکیٹس میں بھی محتاط لین دین ہو رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔