ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن

اسپورٹس رپورٹرز  ہفتہ 20 اپريل 2024
ٹریننگ سیشن میں ورزش، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی گئی

ٹریننگ سیشن میں ورزش، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی گئی

 کراچی: پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ون ڈے سیریز کے لیےنیشنل بینک اسٹیڈیم میں آج دونوں ٹیموں نے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے جسمانی ورزش کے بعد کھیل کی مشقیں کیں۔ اس موقع پر بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ اتوار کوکھیلا جائے گا۔ میچ کا آغاز صبح ساڑھے 9 بجے ہوگا۔ 3 میچز کی سیریز میں مہمان ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔