روہت شرما کو پنجاب کا کپتان بنانے کی رپورٹس پر پریتی بھڑک اٹھیں

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 21 اپريل 2024
روہت کا بہت زیادہ احترام کرتی ہوں مگر ان سے اس حوالے سے کوئی بھی بات نہیں ہوئی، پریتی زنٹا۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

روہت کا بہت زیادہ احترام کرتی ہوں مگر ان سے اس حوالے سے کوئی بھی بات نہیں ہوئی، پریتی زنٹا۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

دہلی: پریتی زنٹا روہت شرما کو پنجاب کنگز کا کپتان بنانے کی رپورٹس پر بھڑک اٹھیں۔

ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پریتی نے روہت شرما کو اپنی ٹیم کا کپتان بنانے کے لیے ہر حد تک جانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یاد رہے کہ ممبئی انڈینز نے رواں سیزن میں روہت کی جگہ ہردیک پانڈیا کو کپتان بنایا، جس پر یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ روہت اس سیزن کے اختتام پر ممبئی انڈینز کو چھوڑدیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما اور ہاردک پانڈیا میں کپتانی کی جنگ کا آغاز ہوگیا

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا نے کہا میں روہت کا بہت زیادہ احترام کرتی ہوں مگر ان سے اس حوالے سے کوئی بھی بات نہیں ہوئی، نہ ہی میں نے ایسا کوئی بیان دیا، یہ ایک جھوٹی اور من گھڑت رپورٹ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔