احسان اللہ کی انجری پی سی بی نے تحقیقات کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا

میڈیکل بورڈ پیسر کے علاج اور بحالی کیلئے اپنی تجاویز بھی دے گا، بورڈ


ویب ڈیسک April 21, 2024
میڈیکل بورڈ پیسر کے علاج اور بحالی کیلئے اپنی تجاویز بھی دے گا، بورڈ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ خان کی انجری کی تحقیقات کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آزادانہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کہا گیا ہے کہ احسان اللہ خان کی غلط سرجری سے متعلق تحقیقات کیلئے بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، جس میں ڈاکٹر جاوید اکرام، ڈاکٹر دلنواز اور ڈاکٹر ممریز نقشبند شامل ہیں۔

میڈیکل بورڈ پیسر کے علاج اور بحالی کیلئے اپنی تجاویز بھی دے گا۔

مزید پڑھیں: احسان اللہ کہنی کی تکلیف کی تشخیص کیلئے انگلینڈ روانہ

قبل ازیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے الزام عائد کیا تھا کہ فاسٹ بولر احسان اللہ خان کی پی سی بی ڈاکٹر نے غلط تشخیص کی جس کے باعث انکا کیرئیر داؤ پر لگ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: احسان اللہ کی انجری؛ پی سی بی میڈیکل پینل کا موقف سامنے آگیا

احسان اللہ خان انجری کے باعث اِن دنوں برطانیہ میں موجود ہیں، جہاں انہیں معروف آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ایڈم واٹس معائنہ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: احسان اللہ کی انجری سے متعلق غلط تشخیص؛ محسن نقوی ڈاکٹرز پر برہم

ملتان سلطانز کی فرنچائز نے احسان اللہ کے ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ کے سلسلے میں بورڈ کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ احسان اللہ خان کے علاج اور ری ہیب کے تمام اخراجات برداشت کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں