اسلام آباد سے سعودی شہری اغوا

سعودی سفارت خانے کی اپنے شہری کی بازیابی کی درخواست پر مقدمہ درج


ویب ڈیسک April 21, 2024
سعودی سفارت خانے کی اپنے شہری کی بازیابی کی درخواست پر مقدمہ درج

تھانہ مارگلہ کی حدود سے سعودی شہری کو اغواء کرلیا گیا۔

پولیس نے سعودی سفارت خانے کی جانب سے شہری کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر مقدمہ درج کرلیا جس میں ایک شخص کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست کے مطابق عبدالوحد شاہد نامی ملزم نے سعودی شہری حنان عبداللہ البشر کو ایف ایٹ سے اغواء کیا ۔ غیر ملکی شہری کو اغواء کار سے فوری بازیاب کرایا جائے ۔

تھانہ مارگلہ پولیس نے سعودی سفارت خانے کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں