کراچی میں غیرملکیوں کی وین پرخودکش حملے کے 3 مقدمات درج

مقدمات میں قتل،اقدام قتل،پولیس مقابلے، انسداد دہشت گردی،املاک کو نقصان پہچانے سمیت دیگر دفعات شامل


Staff Reporter April 21, 2024
مقدمات میں قتل،اقدام قتل،پولیس مقابلے، انسداد دہشت گردی،املاک کو نقصان پہچانے سمیت دیگر دفعات شامل

لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیرملکیوں کی وین پرخودکش حملہ کرنے سے متعلق 3 مقدمات کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں درج کرلیے گئے۔

مقدمات ایس ایچ اوشرافی گوٹھ ارشد اعوان کی مدعیت میں درج کیے گئے جن میں قتل،اقدام قتل،پولیس مقابلے، انسداد دہشت گردی،املاک کو نقصان پہنچانے اورایکسپلوزیو ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔

مقدمات میں ہلاک دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں و ماسٹر مائنڈز کو نامزد کیا گیا ۔ پہلامقدمہ خودکش حملے کا ، دوسرا دہشتگردوں سے ملنے والے اسلحے کا ، تیسرا دھماکا خیز مواد اور گرنیڈز کادرج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت

ایف آئی آر کے متن کے مطابق غیر ملکیوں کے زیر استعمال تین گاڑیوں اور ایک سوزوکی پک اپ اور ایک موٹر سائیکل کو دھماکے سے نقصان پہنچا ۔ موقع سے ہلاک دہشتگردوں کی موٹر سائیکل پولیس نے قبضے میں لی۔

پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت سہیل احمد کے نام سے کی گئی۔ جس کے بیگ سے 4 ہینڈ گرنیڈ،ایک آر پی جی،3رائفل گرنیڈ،ایک ایس ایم جی رائفل گرنیڈ اورمتعدد گرنیڈز برآمد ہوئے۔ ایک دہشت گرد کے کندھے پر پہنے ہوئے بیگ سے 4ایس ایم جی اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں