روس کا پاکستان پر چاول کی درآمد پر پابندی لگانے کا انتباہ

این این آئی  پير 22 اپريل 2024
نوٹیفکیشن میں چاول کی کھیپ میں ایک کیڑے میگاسیلیا اسکالرس (لو) کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

نوٹیفکیشن میں چاول کی کھیپ میں ایک کیڑے میگاسیلیا اسکالرس (لو) کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد / ماسکو: روس نے پاکستان پر چاول کی درآمد پر پابندی لگانے کا انتباہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق روس کی فیڈرل سروس فار ویٹرنری اینڈ فائٹو سینیٹری سرویلنس (ایف ایس وی پی ایس) نے پاکستان سے درآمد شدہ چاول کی کھیپ پر بین الاقوامی اور روسی فائیٹو سینیٹری ضروریات کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن میں چاول کی کھیپ میں ایک کیڑے میگاسیلیا اسکالرس (لو) کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے اور پاکستانی سفارت خانے کے تجارتی نمائندے سے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔