’کیا بیٹ توڑ دیا، دوسرا نہیں دوں گا‘

اسپورٹس ڈیسک  پير 22 اپريل 2024
کولکتہ نے اپنے انسٹاگرم ہینڈل پر دونوں کرکٹرز کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیو شیئر کی۔ فوٹو: ٹوئٹر گریب

کولکتہ نے اپنے انسٹاگرم ہینڈل پر دونوں کرکٹرز کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیو شیئر کی۔ فوٹو: ٹوئٹر گریب

چندی گڑھ: ویرات کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بیٹر رنکو سنگھ پر برس پڑے۔

رنکو سنگھ نے ویراٹ کوہلی سے ایک اور بیٹ مانگ لیا جس پر اسٹار بیٹر نے انھیں منع کرتے ہوئے کہا کہ تم نے میرا دیا گیا پہلا بیٹ اسپنرز پر توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل؛ سست ترین سینچری! کوہلی کو فینز نے نشانے پر

رنکو سنگھ نے کہا کہ کوہلی نے مجھے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز پر آئی پی ایل میچ سے قبل 29 مارچ کو اپنا بیٹ دیا تھا، کولکتہ نے اپنے انسٹاگرم ہینڈل پر دونوں کرکٹرز کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیو شیئر کی، اس میں رنکوسنگھ اور کوہلی کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

رنکو نے کوہلی کو بتایا کہ ان کا دیا گیا بیٹ اسپنر کیخلاف بیٹنگ پر ٹوٹ گیا تھا، کوہلی نے حیرانی سے پوچھا کہ تم نے میرا بیٹ اسپنرز پر توڑ دیا، اب کیوں بتارہے ہوں، میں اب دوسرا بیٹ نہیں دوں گا، اس پر رنکو سنگھ نے کہا کہ آپ کی قسم اب نہیں توڑوں گا مگر کوہلی نے کہا کہ میں 2 میچز میں 2 بیٹ نہیں دے سکتا، بعد میں میرے لیے مشکل ہوجاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔