دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل صارفین کی تنقید

ویڈیو کو اب تک 92 ملین ویوز اور 2,128,526 سے زائد لائیکس مل چکے ہیں


ویب ڈیسک April 23, 2024
[فائل-فوٹو]

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو چلتی گاڑی کے ساتھ پلاسٹک تیھیلوں سے بندھا ہوا دکھایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ایک شہری نے اپنی ریلز بنانے کیلئے دوست کی جان خطرے میں ڈال دی جس میں اس نے گاڑی کے دروازے سے باہر دوست کو باندھا اور گاڑی چلانے کی ویڈیو ریکارڈ کی۔

ویڈیو کو انسٹاگرام صارف سومیت ڈوبے نے شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص چلتی ہوئی گاڑی کے دروازے سے پلاسٹک کی مدد سے بندھا ہوا ہے۔



خطرے کے باوجود شہری اس کرتب سے لطف اندوز ہوتا دیکھا جاسکتا ہے اور کسی خوف کے بغیر گاڑی چلانے والے شخص کو تالی بھی مارتا ہے اور دوسرے دوست سے باتیں بھی کرتا ہے۔

شیئر کیے جانے کے بعد سے ویڈیو کو اب تک 92 ملین ویوز اور 2,128,526 سے زائد لائیکس مل چکے ہیں۔ تاہم بہت سے لوگوں کی جانب سے تنقید کیے جانے پر کمنٹنس بند کردیے گئے ہیں جس میں لوگوں کا کہنا تھا کہ اپنی ریلز بنانے کیلئے صارف نے اپنے دوست کی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں