بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ

 منگل 23 اپريل 2024
ڈاکٹروں کی ٹیم نے کھانے پینے اور لائف اسٹائل میں تبدیلیاں تجویز کیں، ذرائع پی ٹی آئی (فوٹو: فائل)

ڈاکٹروں کی ٹیم نے کھانے پینے اور لائف اسٹائل میں تبدیلیاں تجویز کیں، ذرائع پی ٹی آئی (فوٹو: فائل)

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی جب کہ بنی گالہ میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اچانک تیزابیت اور سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد پمز کی لیڈی ڈاکٹروں نے بنی گالہ میں ان کا طبی معائنہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم نے کھانے پینے اور لائف اسٹائل میں تبدیلیاں تجویز کیں، بشریٰ بی بی کی معدے اور آنتوں کا جائزہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان

واضح رہے کہ عمران خان نے عدالت میں پیشی پر کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کو ٹائلٹ کلینر کھانے میں ملا کر دیا گیا ہے، بشریٰ بی بی کی طبیعت بگڑتی جارہی ہے روز ان کے معدے میں جلن ہوتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔