سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد

فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، پیپلز لیبر یونین


کورٹ رپورٹر April 23, 2024
فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق 48 درخواستیں مسترد کردیں۔

جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو سوئی سدرن گیس کے ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست دائر کرنے والوں میں ایس ایس جی سی کے 3350 غیر مستقل ملازمین شامل ہیں۔

درخواست گزاروں کے وکیل شعاع النبی ایڈوکیٹ نے موقف دیا تھا کہ 2018 میں عدالت نے 500 سے زائد ملازمین کو ریگولرائز کیا تھا۔ اسی فیصلے کے بنیاد پر یہ درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ پہلے کیے گئے فیصلے بعد کے کیسز کیلیے نظیر بنتے ہیں، لیکن اس فیصلے میں انحراف کیا گیا۔

دوسری جانب پیپلز لیبر یونین کا کہنا ہے کہ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں