پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان

قسط کے بعد چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے اگلے پروگرام کیلئے مئی میں بات چیت شروع ہونے کا امکان ہے


Irshad Ansari April 25, 2024
—فائل فوٹو

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب 29 اپریل کو پاکستان کے دوسرے اقتصادی جائزہ اور ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دیئے جانیکا امکان ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اقتصادی جائزہ کے ساتھ ہی پاکستان کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی قسط کی بھی منظوری دے گا۔

آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرضے کی آخری قسط موصول ہو جائے گی اورقسط موصول ہونے کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام مکمل ہوجائے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قسط کے بعد چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے اگلے پروگرام کیلئے مئی میں بات چیت شروع ہونے کا امکان ہے۔۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں