قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے

گواہوں کے بیانات میں تضاد کی بنیاد پر ملزمان کو بری کیا جائے، وکیل کے دلائل سننے کے بعد 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنادیا


ویب ڈیسک April 25, 2024
(فوٹو: فائل)

عدالت نے قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے دو ملزمان کو بری کردیا۔


قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا ہافتہ 2 ملزمان حسیم عامر اور فیضان مجید کی جانب سے کی گئی اپیلیں لاہور ہائی کورٹ نے منظور کرلیں۔


جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے اپیلوں پر فیصلہ سنایا ۔ دوران سماعت اپیل کنندگان کے وکیل عابد حسین کچھی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ گواہوں کے بیانات میں تضاد کے باعث ملزمان کو بری کیا جائے۔


عدالت نے دلائل سننے کے بعد قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا یافتہ 2 ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا۔


واضح رہےکہ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے 2015 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں