آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

دونوں ٹیمیں کل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل آئیں گی


ویب ڈیسک November 03, 2024

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے سلیکشن کمیٹی نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔

کینگروز کیخلاف میلبرن میں شیڈول سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کیلئے بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بطور کپتان ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائیں جبکہ آغا سلمان انکے نائب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: محمد رضوان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر

پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان کی پلئینگ الیون:

کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابراعظم، کامران غلام، سلمان آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے شروع ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے