رنبیر کپور کی نئی فلم بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی

فلم کے کچھ سین لیک ہونے کے بعد اب شوٹنگ خفیہ طریقے سے کی جا رہی ہے


ویب ڈیسک May 14, 2024
رنبیر کپور نے فلم کے لیے بھاری معاوضہ لیا ہے:فوٹو:فائل

اداکار رنبیر کپور کی آنے والی فلم بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کی نئی فلم رامائن کا بجٹ 835 کروڑ بھارتی روپے ( 100 ملین ڈالرز) تک پہنچ گیا جس کے بعد یہ فلم بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی ہے۔

رنبیر کپور نے فلم کے لیے اب تک کا سب سے زیادہ معاوضہ لیا ہے جبکہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن میں 600 دن لگے ہیں۔ فلم کی ریلیز جون میں مکمل ہونے کی توقع ہے جبکہ کاسٹ میں رنبیر کپور کے ساتھ لارا دتا اور دیگر شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کے کچھ سینز منظر عام پر آنے کے بعد ڈائرکٹر نے فلم کی شوٹنگ خفیہ طور پر اسٹوڈیوز میں کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے انتہائی مہنگے اور شاندار سیٹ لگائے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔