سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر فی اونس مہنگا، مقامی سطح پر 2900 روپے فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا، چاندی کے نرخ مستحکم


Staff Reporter May 15, 2024
(فوٹو: فائل)

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج اضافہ ہوگیا۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر کے اضافے سے 2365 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔


دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے کے اضافے سے 244000روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2487روپے کے اضافے سے 209191روپے کی سطح پر آگئی۔


عوام کی قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں کمی کے تناظر میں پاکستان میں سونے کی مقامی قیمت 3000روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔


دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں