پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا

ذوالفقار بیگ  بدھ 15 مئ 2024
فوٹو: ویڈیو گریب

فوٹو: ویڈیو گریب

 اسلام آباد: سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے اپنی جیت کا سفر جاری رکھا اور کرغزستان کو بھی اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت پچیس اٹھارہ، ستائیس پچیس ، ستائیس پچیس سے شکست دی۔

گرین شرٹس کی ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔ پاکستان ایونٹ میں ترکمانستان، افغانستان، سری لنکا کو شکست دے چکا ہے۔

دوسرے میچ میں سری لنکا نے ایران کو پچیس بائیس، پچیس سترہ، پچیس اکیس سے شکست دی۔

تیسرے میچ میں ترکمانستان نے افغانستان کو 1-3 سیٹ سے ہرایا، ترکمانستان نے میچ اٹھارہ پچیس، تینتس اکتیس، پچیس سترہ، پچیس سترہ سے جیتا۔

ایشین والی لیگ میں آخری راونڈ میچ میں جمعرات کو پاکستان کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔