علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

صائم المصطفیٰ صائم  اتوار 19 مئ 2024
20 تا 26 مئی 2024۔  فوٹو : فائل

20 تا 26 مئی 2024۔ فوٹو : فائل

برج حمل

سیارہ مریخ، 21 مارچ تا20اپریل

زہرہ اور مشتری دونوں سیارے آپ کے خانۂ مال میں اکٹھے ہونے سے آمدِرزق کی امید قوی بنتی ہے۔ اس ہفتے کے ابتدائی دو ایام آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے اور آپ غصے اور بے بسی دونوں کیفیات سے گزر سکتے ہیں۔ آپ کا اندازِ گفتگو میں ایک جارحانہ پن دوسروں کو محسوس ہوسکتا ہے۔ کوشش کریں کہ نرم رہیں ۔

برج ثور

سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی

نیند متاثر رہ سکتی ہے۔ ایسے وقت میں بیرون ملک کے لیے کی گئی کوششیں کام یاب ہوسکتی ہیں۔ آپ کے کسی قریبی فرد کے ساتھ تُوتُو میں میں ہونے کا اندیشہ ہے۔ آپ کے چھوٹے بہن بھائی یا آپ کا شریکِ حیات ان سے اپنی ہم کلامی کے قوت جذباتی ہونے سے گریز کریں۔ آپ اپنے لیے نیا لباس یا اپنی شخصیت میں نکھار کے لیے ضروری اقدام کرتے نظر آتے ہیں۔

برج جوزا

سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون

آپ بیرون ملک، جیل یا اسپتال کے کسی شعبے سے منسلک ہیں تو یہ ایک بہتر ہفتہ ہوسکتا ہے۔ ایک پرانا دوست جو کہ اکثر آپ کے کام آیا ہے، کا رویہ نامناسب اور غصے والا ہوسکتا ہے۔ ماتحت افراد سے فائدہ ہوسکتا ہے۔ اس ہفتے مالی نقصان کا اندیشہ موجود ہے شریکِ حیات اور اولاد سے شکایت دل کے بجھنے کا سبب ہوسکتی ہے۔

برج سرطان

سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی

آپ کا سیارہ چاند اس ہفتے ہبوط میں جانے سے قبل کیتو سے متاثر ہورہا ہے ایسے وقت میں حساسیت پر عجیب سے کیفیت چھاسکتی ہے۔ آپ صبر سے کام لیں اور کوئی بھی ایسا قدم اٹھانے سے گریز کریں جو آپ کے جذباتی اور اداس ہونے کی وجہ سے اٹھانا پڑ رہا ہو اس ہفتے سے آپ کے خیالات تبدیل ہوں گے۔

برج اسد

سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست

کوئی پرانی یاد آپ کے دل و دماغ میں اتر کے آپ کو اداس اور غم زدہ کرسکتی ہے۔ آپ کے امید کے خانے میں مشتری اور زہرہ دونوں آرہے ہیں۔ امیدِکامل ہے کہ بے اولاد جوڑوں کی سنی جائے گی اور اس سلسلے میں حائل رکاوٹ ور ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ سفر زیادہ ہوسکتے ہیں۔ نئے دوست بنیں گے اور پرانوں کی طرح آپ کے دل میں جگہ بنالیں گے۔

برج سنبلہ

سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر

مشتری اور زہرہ دونوں سیارے آپ کے کیریئر کے گھر میں داخل ہورہے ہیں۔ ایسے وقت میں مالی فائدہ ہونے کا امکان موجود ہے لیکن یہ مالی فائدہ کسی الجھن کا شکار بھی کر سکتا ہے، کیوںکہ کیتو کی نظر میں زہرہ اور مشتری دونوں ہیں۔ آیا ہوا فائدہ ضائع ہوسکتا ہے۔ یہاں بہت زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔ ایک پرانا دوست دھوکا دینے کی کوشش کرسکتا ہے۔

برج میزان

سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر

آپ کا سیارہ اس ہفتے سنبھل جائے گا اور آپ خود کو ہلکا پھلکا اور پُرسکون محسوس کریں گے۔ آپ کی ملاقاتیں اچھے دوستوں کے ساتھ ہوں گی اور سفر بڑھ جائیں گے آپ کا مطالعہ اور تعلیم کے حصول کے لیے کوششیں رنگ لائیں گی۔ آپ مادہ پرستی کے بجائے روحانیت کی جانب زیادہ متوجہ ہوں گے۔ پیر کے دن اپنے افسر یا بزرگ سے اختلافِ رائے یا تلخی کا اندیشہ ہے تازہ کھانا کھائیں۔

برج عقرب

سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر

آپ کے ان مالی امور میں بہتری کے راستے کھل سکتے ہیں جو وراثت، انشورنس، زمین اور لاٹری طرح کے کاموں سے منسلک ہیں۔ یہاں ایک مشکل وقت بھی ہوگا۔ زمین سے متعلق چیزیں بہ آسانی حاصل نہیں ہوںگی، لیکن یہ طے ہے کہ غیرمتوقع مالی فوائد کا دروازہ کشادہ ہورہا ہے۔ مذہب سے دل چسپی بڑھ سکتی ہے شریکِ حیات کے ساتھ تعلق میں بگاڑ پیدا ہونے جارہا ہے۔

 برج قوس

سیارہ مشتری، 23 نومبر تا 22 دسمبر

پیر اور منگل کو قیدوبند کے شکار، اسپتال اور مشکل میں پھنسے افراد کے لیے آسانی ہوگی۔ آپ جو ایک سال سے مشقت سے گزر رہے تھے اس ہفتے سے آسانی آجائے گی۔ کچھ دوست آپ کے مددگار ہوںگے اور ممکن ہے بیرون ملک سفر کی راہ ہم وار ہوجائے۔ آپ کی ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھنے والا ہے۔ یہاں پرانے دوست خصوصاً ایک صنفِ نازک کا اس سلسلے میں کردار اہم ہوسکتا ہے۔

برج جدی

سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری

شریکِ حیات کی صحت کا خیال رکھیں خصوصاً جذباتی اور نفسیاتی اتار چڑھاؤ کہ جو ان کی صحت کی خرابی کی وجہ بن سکتا ہے۔ آپ کا کام بیرون ملک یا دوسرے شہروں تک پھیلنے کے دور میں داخل ہورہا ہے۔ آپ کے کیریئر میں بہتری کی امید ہے اور نیا کام بھی مل سکتا ہے۔

برج دلو

سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری

ملازمت یا بزنس کے سلسلے میں کوئی رنجیدگی کا سبب کوئی واقعہ یا بات بن سکتی ہے۔ مشتری اور زہرہ آپ کے پانچویں گھر میں آرہے ہیں یہ وقت (ایک سال) آپ کے لیے کئی خوشیاں لانے جارہا ہے۔ اولاد، محبوب اور آپ کی تخلیقی صلاحیت یہ امور خصوصاً متحرک ہونے جارہے ہیں۔

برج حوت

سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ

آپ کے طالع میں موجود سیارہ زحل سست رفتار ہونے جارہا ہے۔ یہ آپ کی گہری سنجیدگی اور اداسی کے رازونیاز سے ہم کلامی کا موقع دے گا۔ آپ کی آمدن تیزی سے ہوسکتی ہے اور ممکن ہے آپ کا اندازِگفتگو تیزی وطراری اختیار کرلے۔ اگر آپ زمین، مکان یا سواری کا سوچ رہے ہیں تو آنے دنوں میں آپ کا یہ خواب پُورا ہونے جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔