کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں محکمہ موسمیات

اندرون سندھ کے اضلاع میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت میں معمول سے 6 تا 8 ڈگری اضافے کا امکان


Staff Reporter May 20, 2024
(فوٹو : فائل)

محکمہ موسمیات نے سندھ میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا تاہم چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں جاری ہیٹ ویو کی وجہ سے دادو، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکار پور، کشمور، گھوٹکی، سکھر، نوشہروفیروز، شہید بے نظیرآباد میں دن کے وقت درجہ حرارت میں معمول سے 6 تا 8 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔

خیرپور، سانگھڑ، حیدر آباد، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر اور بدین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی

جامشورو، ٹھٹھہ، سجاول میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری اضافہ متوقع ہے، جامشورو میں منگل کی شام کہیں کہیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفرازکے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں تاہم آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں شدید گرمی؛ 25 مئی سے اسکولوں کی چھٹیوں کا فیصلہ

سردار سرفراز نے کہا کہ ہیٹ ویوکا مطلب معمول کے درجہ حرارت سے 4 تا 5 ڈگری کا اضافہ ہے، اگر4 دن تک درجہ حرارت مسلسل 41 ڈگری ریکارڈ ہوتو یہ صورتحال ہیٹ ویو کہلاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایسی صورتحال پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں تاہم اگلے 10 روز تک موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے، اس دوران پارہ 36 سے 38 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں