خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان

ہوا کا کم دباؤ آئندہ چند روز میں ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، موسمیاتی ماہرین


Staff Reporter May 20, 2024
فوٹو: فائل

خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان پیدا ہوگیا۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق ہوا کا کم دباؤ آئندہ چند روز میں ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، ان دنوں سطح سمندر کے درجہ حرارت معمول سے زائد ہیں جو ہوا کے کم دباؤ کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق آئندہ تین سے چاردن میں یہ طاقتور ڈیپ ڈیپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، آنے والے دنوں میں ڈیپ ڈیپریشن شدت اختیار کرکے سمندری طوفان بننے کاامکان ہے۔

سمندری طوفان کے رخ اور اس کی شدت آنے والے دنوں میں واضح ہوگی، سمندری طوفان بننے کی صورت میں ریمل نام رکھا جائے گا جوعمان کا تجویزکردہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں