کراچی نویں اوردسویں جماعت کے امتحانی پرچے لیک کرنے والا ملزم گرفتار

گرفتارملزم نے دورانِ تحقیقات انکشاف کیا کہ نہم دہم کے پرچے امتحانات سے آدھا گھنٹہ سے لے کر10 منٹ قبل لیک کرتا تھا


Staff Reporter May 23, 2024
ملزم شرجیل الرحمن ولد خلیل الرحمن کو بلال کالونی پولیس نے گرفتار کیا ( تصویر؛ ایکسپریس نیوز )

پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے نویں اوردسویں جماعت کے امتحانی پرچے لیک کرنے والے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ اور4 موبائل فونز برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق بلال کالونی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے نویں اوردسویں جماعت کے امتحانی پرچے لیگ کرنے والے ملزم شرجیل الرحمن ولد خلیل الرحمن کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ اور4 موبائل فونز برآمد کر لیے۔

ترجمان ضلع وسطی پولیس کے مطابق گرفتارملزم نے دورانِ تحقیقات انکشاف کیا کہ نہم دہم کے پرچے امتحانات سے آدھا گھنٹہ سے لے کر10 منٹ قبل لیک کرتا تھا۔

گرفتار ملزم نے بتایا کہ نویں اوردسویں کے نام سے ایک واٹس گروپ بنایا ہوا تھا جس میں پیپر لیک کرتا تھا، گرفتارملزم کے ساتھ فیاض جمالی اور صفیان بھی شامل ہیں جو گروپ ایڈمن تھے۔

پولیس کے مطاقبق گرفتار ملزم خود بھی آرٹیفیشل انٹلی جنس کا کورس کررہا ہے اور جیولری ڈیزائننگ کا کام بھی کرتا ہے۔

گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ ' پیپر لیک ٹوکے ٹوفور' کے نام سے ایک واٹس ایپ گروپ ہے جس میں امتحان شروع ہونے سے قبل ہی پیپر لیک ہوتا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں