راولپنڈی؛ کم سن طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا وین ڈرائیور گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 23 مئ 2024
فوٹو: ایکسپریس نیوز

فوٹو: ایکسپریس نیوز

 راولپنڈی: پولیس نے ایکسپریس نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے چھٹی جماعت کی طالبہ کو ہراساں اور زیادتی کی کوشش کرنے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد  سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، جس کے بعد روات پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم پرویز اقبال کو فوری گرفتار کرلیا۔

ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

سی پی او خالد سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین پر تشدد، زیادتی یا ان کا استحصال قطعی برداشت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے نیور اگین سلوگن کا مکمل نفاذ ہمہ وقت یقینی بنایا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔