بلوچستان ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف سنگین غداری کی درخواست خارج
بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست خارج کردی
May 23, 2024
بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف سنگین غداری اور آرٹیکل چھ کی کارروائی کیلیے دائر درخواست کو خارج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں درخواست گزار نے اسمبلی کو غیر آئینی طریقے سے توڑنے پر بانی پی ٹی اآئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ چلانے کی استدعا کی تھی۔
درخواست پر عمران خان کی جانب سے ایڈوکیٹ سید اقبال شاہ پیش ہوئے اور انہوں نے ہائیکورٹ کے دائر اختیار پر اعتراض اٹھایا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی اور درخواست کو خارج کردیا۔