لوئر دیر؛ 7 سالہ یتیم طالبہ جنسی زیادتی کے بعد قتل

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مئ 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 پشاور: لوئردیر میں سات سالہ یتیم طالبہ کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق لوئر دیر میں مندا کے علاقے میں ایک مدرسے کی 7 سالہ یتیم طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا جب کہ مدرسہ انتظامیہ نے بچی کی موت کو رضائیاں گرنے سے قرار دے کر لاش ورثا کے حوالے کردی تھی۔

انتظامیہ سے لاش وصول کرنے کے بعد ورثا نے مقتولہ بچی کو سپرد خاک کردیا تھا، تاہم سوشل میڈیا اور عوامی ردعمل پر بچی کی قبر کشائی کی گئی اور پوسٹ مارٹم کے لیے نمونے حاصل کیے گئے، جس سے معلوم ہوا کہ بچی کی موت زیادتی کے بعد تشدد سے ہوئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی سے جنسی زیادتی ہوئی ہے۔ پولیس نے مدرسہ مہتم سمیت کئی افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔