سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج مسلسل چوتھے دن قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کی کمی سے 2338ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کی کمی سے 240200 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543روپے کی کمی سے 205933روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن بڑی کمی
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 4000 روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔
دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2800روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2400.54روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔