گوگل فوٹوز اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد ایک نیا فیچر متعارف کرائے گا

اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی ویڈیوز کو جاندار لمحوں میں ڈھال سکیں گے


ویب ڈیسک May 26, 2024

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فوٹوز ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ اپنی ویڈیوز کو جاندار لمحوں میں ڈھال سکیں گے۔

سنیمیٹک مومنٹ نامی اس فیچر کے متعلق یہ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ بالکل سنیمیٹک فوٹوز کی طرح کام کرے گا لیکن یہ ویڈیوز کے لیے ہوگا۔

سنیمیٹک فوٹوز کے برعکس اس فیچر کے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ یہ خودبخود ویڈیو کے ایک حصے کا انتخاب کرتا ہے اور اس پر سلو موشن افیکٹ کا اطلاق کر دیتا ہے جس سے سنیمیٹک احساس میں اضافہ ہوتا ہے۔

تاہم، صارفین کے پاس فی الحال اس عمل پر کوئی کنٹرول حاصل نہیں ہوگا۔ اگرچہ گوگل ممکنہ طور پر بعد میں یہ سہولت فیچر میں شامل کر سکتا ہے۔

واضح رہے کمپنی کی جانب سے فیچر کے اجراء کی تاریخ اور اس کے استعمال کے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں ہیں۔

ٹیکنالوجی ماہرین کی جانب سے اس فیچر کی نشان دہی گوگل فوٹوز کے اے پی کے ٹیئر ڈاؤن کے 6.84.0.634885033 ورژن میں کی گئی۔

اے پی کے ٹیئر ڈاؤن دریافتیں عموماً وہ ہوتی ہیں جو اکثر تجرباتی مراحل میں ہوتی ہیں اور ان کا ممکنہ طور پر کسی ایپ کے حتمی ورژن کا حصہ ہونا ضروری نہیں ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں