پاک بحریہ نے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

ویب ڈیسک  منگل 28 مئ 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاک بحریہ نے سمندر  میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں  منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ 

آئی ایس پی آر  کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالر ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔

پاک بحریہ کے بحری جنگی جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر سمندر میں منشیات اسمگلنگ، قزاقی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔