کراچی ڈکیتی کیس ایس ایس پی عمران قریشی اور ڈی ایس پی طارق بجاری بری

مدعی مقدمہ نے ملزمان کو شناخت کرنے سے انکار کردیا تھا


کورٹ رپورٹر May 29, 2024
مدعی مقدمہ نے ملزمان کو شناخت کرنے سے انکار کردیا تھا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے پیر آباد ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان ایس ایس پی عمران قریشی، ڈی ایس پی طارق بجاری سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا۔

کراچی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت نے پیر آباد میں ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایس ایس پی عمران قریشی اور ڈی ایس طارق عمیر بجاری سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی : ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی عمیر طارق کی ضمانت منظور

مدعی مقدمہ نے ملزمان کو شناخت کرنے سے انکار کردیا اور بیان دیا کہ جو وقوعہ ہوا، اس میں یہ لوگ شامل نہیں تھے۔ مدعی مقدمہ نے بریت کی درخواست پر نو آبجیکشن سرٹیفیکٹ جمع کروایا۔

وکیل صفائی عامر منسوب قریشی نے موقف دیا تھا کہ مدعی مقدمہ اور دیگر تحریری طور پر مقدمہ نہ چلانے کا کہہ چکے ہیں۔ استغاثہ کسی ملزم کیخلاف ثبوت بھی پیش نہیں کرسکا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف پیر آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان پر شہری شاکر اللہ کے گھر میں ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی کا الزام تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں