سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بغیر کسی ردو دبدل کے برقرار ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2292ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے۔
اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 239400روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 205247 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2750روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔