فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں پاکستان کی شرکت خطرے سے دوچار

زبیر نذیر خان  پير 10 جون 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 کے میچ میں پاکستان کی شرکت خطرے سے دوچار ہو گئی۔

قومی فٹ بال ٹیم تاجکستان سے مقابلے کے لیے دو شنبہ روانہ نہ ہو سکی، پاکستان ٹیم نے نجی ائیر لائنز کی چارٹرڈ پرواز سے لاہور سے دو شنبہ روانہ ہونا تھا۔

چارٹرڈ طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے روانگی کی اجازت نہیں دی گئی، پاکستان فٹ بال اسکواڈ جہاز میں سوار ہونے کیلئے لاؤنج میں پہنچ چکا تھا۔

کوالیفائرز راؤنڈ میں پاکستان کا یہ آخری میچ کل منگل کو شیڈول ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جانا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔