’ہارگئے تو کیا سر دیوار پر ماردیں، ناکامی سے زندگی ختم نہیں ہوتی‘

اسپورٹس ڈیسک  منگل 11 جون 2024
بھارت سے مات امریکی شکست سے بھی بڑی ہے، اظہر محمود۔ فوٹو: فائل

بھارت سے مات امریکی شکست سے بھی بڑی ہے، اظہر محمود۔ فوٹو: فائل

نیویارک: اظہر محمود نے کہا ہے کہ ہارگئے ہیں تو کیا سر دیوار پر ماردیں، شکست سے کرکٹر کی زندگی ختم تو نہیں ہوجاتی۔

پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کہتے ہیں کہ ہارگئے ہیں تو کیا سر دیوار پر ماردیں، شکست سے کرکٹر کی زندگی ختم تو نہیں ہوجاتی۔

یہ بھی پڑھیں: یقین ہو گیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، محسن نقوی

بھارت سے مات امریکا کے ہاتھوں شکست سے بھی بڑی ہے، تمام پلیئرز کا مورال ڈاؤن ہے، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ سے بیٹنگ کی توقع نہیں رکھ سکتے، یہ کام ٹاپ 7 بیٹرز کا ہے۔

کینیڈا کے خلاف میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے، اگر مگر تو ہوتا رہتا ہے پہلے بھی ہوتا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔