کچلاک میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 3 اہلکار زخمی

ویب ڈیسک  منگل 11 جون 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے کچلاک میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کچلاک میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا دستی بم کا تھا جو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی پھٹ گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔