کراچی؛ اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی میں 5 من چرس برآمد، ملزم گرفتار

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 21 جون 2024
پکڑی گئی 5 من سے زائد چرس اور ملزم اینٹی نارکوٹکس فورس کی تحویل میں ( فوٹو: ایکسپریس نیوز)

پکڑی گئی 5 من سے زائد چرس اور ملزم اینٹی نارکوٹکس فورس کی تحویل میں ( فوٹو: ایکسپریس نیوز)

  کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے سہراب گوٹھ میں کارروائی کے دوران 5 من سے زائد چرس برآمد  کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پرسہراب گوٹھ کے علاقے میں کارروائی کی گئی،جس کے دوران ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی لینے پر210 کلوگرام(5من سے زائد) چرس تحویل میں لی گئی۔

کارروائی کے دوران کوئٹہ کے رہائشی ملزم کوگرفتارکرلیا گیا،ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزم کے خلاف انسدادمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔