چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر ہر ممکنہ حد تک اتفاق رائے کیا جائے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی کمیٹی میں شریک پارٹی اراکین کو ہدایت کردی


ویب ڈیسک October 22, 2024
فوٹو : اسکرین گریب

اسلام آباد:

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیف جسٹس کی تقرری کیلیے بنائی گئی کمیٹی میں موجود اپنے پارٹی اراکین کو اہم ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے لئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں تحریک انصاف کے علاوہ باقی جماعتوں کے اراکین شامل ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے کمیٹی ارکان کو ہدایات جاری کی جس میں کہا کہ چیف جسٹس کے معاملے پر فیصلہ، ممکنہ حد تک اتفاق رائے سے کیا جائے۔

بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ  کمیٹی کے ارکان کو چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر مشترکہ فیصلہ کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے