کراچی؛ خواجہ اجمیر نگری انویسٹی گیشن پولیس کی حراست سے چیک باؤنس کا ملزم فرار

مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ملزم کو فرار کرایا ہے


اسٹاف رپورٹر October 23, 2024

کراچی:

خواجہ اجمیر نگری انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں چیک باؤنس کا ملزم پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہوگیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ اجمیر نگری انویسٹی گیشن پولیس چیک باؤنس کے مقدمے میں نامزد حسان نامی ملزم کو حراست میں لیکر تھانے لائی تھی اور اس کی باضابطہ گرفتاری کے اندراج سے قبل مدعی مقدمہ کو شناخت کرانے کے لیے تھانے بلایا تھا۔

تاہم اس دوران زیر حراست ملزم پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ملزم کو فرار کرایا ہے جس پر پولیس کا موقف سامنے آیا ہے کہ اگر ملزم فرار کرانا ہوتا تو اسے گرفتار کر کے نہ تو تھانے لایا جاتا اور نہ ہی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع مدعی کو دی جاتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے