ضلع ساؤتھ پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف بھرپور اور منظم کارروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں آج 7 باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی خصوصی ہدایات پر اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز کیے جا رہے ہیں اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مطابق آج کی کارروائی کے دوران ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں مختلف تھانوں کی حدود سے غیر قانونی طور پر مقیم 7 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔
حراست میں لیےجانے والوں میں صالح محمد ولد محمد رزاق، نصیر احمد ولد فضل رحمان، اللہ نظر ولد محمد علی، قادر شاہ ولد احمد شاہ، حبیب اللہ ولد برکت علی ، عبداللہ ولد آغا گل اور محرم ولد محمد بخش شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق حراست میں لیے گئے تمام افراد بغیر کسی شناختی دستاویز کے غیر قانونی طور پر مقیم پائے گئے، تمام افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں ٹرانزٹ کیمپ روانہ کر دیا گیا۔