غزہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ٹرمپ

اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہیے، ٹرمپ


ویب ڈیسک January 20, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں اور اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہیے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے عہدہ صدارت کو ایک سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ نیٹو فوجی اتحاد میری بدولت قائم ہوا اور میں نے جتنا کام نیٹو کے لیے کیا ہے کسی نے نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ کے حوالے سے کچھ ایسا کریں گے کہ نیٹو اور ہم دونوں خوش ہوں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور فرانس کے رہنماؤں کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں اور قیادت کے حوالے سے ہم آہنگی بھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ پیرس میں ہونے والے جی سیون اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو سے جیل میں ملاقات کرنے کی کوئی دلچسپی نہیں ہے جبکہ امریکا وینزویلا سے 50 ملین بیرل تیل حاصل کر چکا ہے۔

صدر ٹرمپ پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران آٹھ طیارے گرائے گئے تھے اور اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے کہا کہ آپ نے کروڑوں جانیں بچائیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر پاک بھارت جنگ نہ روکی جاتی تو لاکھوں افراد مارے جا سکتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ جاری رہتی تو 10 سے 20 ملین جانوں کا نقصان ہو سکتا تھا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  میں نے آٹھ جنگیں رکوائیں یہ میں نے نوبل انعام کے لیے نہیں رکوائیں اب بھی روس یوکریں جنگ کے خاتمے کے لیے کوشش کر رہا ہوں۔

 

مقبول خبریں