- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
- چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
- خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا
- چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی
چھٹی سے دسویں جماعت تک کی طالبات کو وظیفہ دینے کا آغاز
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے چھٹی سے دسویں جماعت تک کی 4 لاکھ سے زائد طالبات کو ایزی پیسہ والے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے 2500 سے لے کر 3500 روپے فی طالبات وظیفہ دینے کا آغاز کردیا ہے۔
جمعہ کو طالبات میں اے ٹی ایم و ایزی پیسہ کے ذریعے وظیفے کی تقسیم کی تقریب جونئیر ماڈل اسکول پی ای سی ایچ ایس میں ہوئی جس میں سنیئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے طالبات میں وظیفے کی تقسیم کیلیے ایزی پیسہ و اے ٹی ایم کارڈ تقسیم کیے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ 1.2 بلین کی رقم سندھ بھرکی چھٹی سے دسویں جماعت تک کی 4 لاکھ سے زائد طالبات کو وظیفے کے طور پر دی جارہی ہے جس کے تحت چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی ایک لاکھ طالبات کو اے ٹی ایم کارڈکے ذریعے وظیفے کی رقم جاری کی جارہی ہے جبکہ بقیہ نویں دسویں کلاس کی طالبات کوایزی پیسہ کے ذریعے وظیفے کی رقم تقسیم ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی طالبات میں 3500 روپے جبکہ شہری علاقوں کی طالبات میں 2500 روپے وظیفے کے طور پر تقسیم کیے جارہے ہیں، 2 سال کے بعد رواں سال وظیفے کی رقم طالبات کو دی جارہی ہے جبکہ ماضی میں وظیفے کی رقم میں خوردبرد کی گئی اور اب طالبات میں یہ وظیفہ شفاف طریقے سے پہنچانے کیلیے یہ سہولت حاصل کی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سندھ میں خستہ حال اسکولوں کی عمارتوں کی مرمت اور ان میں پانی بجلی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیئے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں اور اب جو اساتذہ اسکولوں میں نہیں جارہے ان کا پیچھا کرونگااور ہر استاد کی اسکولوں میں حاضری کو یقینی بنانے کی بھی حکمت عملی تیارکرلی، کیونکہ اب سندھ پر تعلیم کی خستہ حالی کے متعلق اٹھتی انگلیاں برداشت نہیں کرسکتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔