- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
قوم سیلاب میں گھری ہے اورعمران خان ہر رات ناچ گانوں کا اہتمام کرتے ہیں، شہبازشریف
ملتان: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو عوام کا کچھ خیال نہیں یہاں قوم کی مائیں اور بیٹیاں سیلاب میں گھری ہوئی ہیں اور وہ ہر رات ناچ گانوں کا اہتمام کرتے ہیں۔
ملتان میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چین ہمارا بہترین دوست ہے، چین کے صدر کے بھارت سے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کئے اگر چین کے صدر پاکستان آتے تو انہیں پاکستان کے ساتھ 34 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کرنے تھے،چین کے صدر کے دورہ پاکستان سے ملک میں اندھیرے دور ہونے تھے لیکن عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر جاری دھرنے اور دھرنی کی وجہ سے پاکستان کو جو نقصان ہوا ہے وہ اس ملک کے عوام کبھی نہیں بھولیں گے،چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی کرانا لندن پلان کی گھناؤنی سازش تھی جس کے اہم کردار عمران خان ،طاہر القادری اور چوہدری برادران ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں 1972 کے بعد بدترین سیلاب آیا ہے، صوبے کے عوام سیلاب میں گھرے ہوئے ہیں لیکن عمران خان اور طاہر القادری کو اپنے ملک کے عوام کا کچھ خیال نہیں اورعمران کان ہر رات ناچ گانوں کا اہتمام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں ہم سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہے ہیں اورحکومت سیلاب سے متاثرہ آخری گھرانے اور خاندان کے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔