گھارو پمپنگ ہاؤس پر بجلی کی بندش سے نصف شہر کو فراہمی آب متاثر

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 23 اکتوبر 2014
ایک کروڑ 50 لاکھ گیلن پانی سپلائی نہ ہوسکا، 8 گھنٹے بجلی معطل رہی، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، کارساز، ملیر اور جمشید ٹاؤن کی سپلائی بند رہی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ایک کروڑ 50 لاکھ گیلن پانی سپلائی نہ ہوسکا، 8 گھنٹے بجلی معطل رہی، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، کارساز، ملیر اور جمشید ٹاؤن کی سپلائی بند رہی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی: ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے گھارو پمپنگ ہاؤس پر منگل سہ پہر ساڑھے4 بجے کے الیکٹرک کی جانب سے8 گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہی جو رات پونے 12 بجے بحال کی گئی۔

بجلی کی عدم فراہمی سے گھارو کے نیو پمپ ہاؤس کے 5 پمپ  بند رہے اور شہر کو پانی کی سپلائی نہ ہوسکی، واٹر بورڈ ترجمان کے مطابق واٹربورڈ گھارو پمپنگ ہاؤس پر بجلی بندش سے ایک کروڑ50 لاکھ گیلن پانی شہر کو پمپ نہیں ہوسکا جس سے لانڈھی، کورنگی، کورنگی صنعتی علاقہ، شاہ فیصل، پی اے ایف کارساز، ملیر، جمشید ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔