- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشنز سے ہوشیار رہیں
- روزمرہ معمولات میں تنہائی کے چند لمحات ذہنی صحت کیلئے ضروری
- برازیلین سپرمین کی سوشل میڈیا پر دھوم
حکومت سے ڈیل ثابت کرنے والے کو 5 کروڑ روپے انعام دوں گا، طاہر القادری کا اعلان
لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کہتے ہیں کہ دھرنے کے خاتمے کے لئے ان کی حکومت سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی اگر کوئی یہ ثابت کردے تو وہ انہیں 5 کروڑ روپے انعام دیں گے۔
لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پر بیرون ملک روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت نافذ نہیں، لندن میں گزشتہ روز کشمیر ملین مارچ ہوا مگر کسی نے رکاوٹ کھڑی کی، نہ پولیس کی نفری طلب کی اور نہ ہی گولیاں اور شیل برسائے، اسے اصل جمہوریت کہتے ہیں۔ دھرنوں نے عوام کو سیاست اورسیاسی چال بازیوں سمیت بہت کچھ سکھا دیا۔ ان میں سیاسی اور معاشرتی شعور بیدار ہوا ہے لیکن حکومت ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت سیاسی میدان میں بھرپور طریقے سے اترے گی۔ حکومت سے ڈیل کی باتوں بے بنیاد ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں، 3 دن میں ڈیل کا الزام ثابت کرنے والے کو وہ 5 کروڑ روپے انعام دیں گے۔ دنیا بھر میں اپنی جماعت کو منظم کرنے کے لئے بیرون ملک جارہے ہیں، چونکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس وقت لندن میں ہیں اس لئے وہ وہاں قیام نہیں کریں گے، شمالی امریکا روانہ ہوجائیں گا وہیں ان کا زیادہ وقت گزرے گا، جہاں وہ اپنی جماعت کی تنظیم سازی کریں گے اور 13 نومبر کو کینیڈا میں آنکھوں کا علاج کرانے کے بعد 16 نومبر کو وطن واپس پاکستان آجائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔